Essay on “Why is Military Training Important?” for LAT and USAT

You will find an Essay on “Why is Military Training Important?” for LAT and USAT examinations. We have arranged it in both Urdu and English Languages.

Essay on “Why is Military Training Important?” (English Version)

If one studies the history of the world, it is found that powerful nations have always been sharpening their greed on weaker nations and making them the targets of their lust for power. At the hands of ambitious kings, fortune-telling generals, and adventurers, doomsday continues to befall the people of God. Alexander the Great and his horsemen trampled the regions from Greece to Punjab under their horses’ hoofs.

Bloodthirsty men like Genghis Khan and Halako Khan destroyed the entire civilized population of the Islamic world brick by brick. The religious army of the nation had killed as far as Poland and turned the population into a pile of ashes. The pages of the ancient and modern history of the Indian subcontinent itself are stained with blood from small and large wars.

Big countries have always looked down on small countries. The resin of the big nations has always been dripping on the small nations and they are always trying to end the freedom of the small nations under the guise of different tricks for their own political and material interests in the big nation.

Just as the British entered the land of India as mere traders, by taking advantage of the chaos of the local rulers and by manipulating them and gaining political power by using fiber traders, they became the rulers of the country, in the same way, today. Powerful nations are bent on usurping weaker nations. Therefore, it is necessary for the weak and small countries of the world to take all possible measures to protect their freedom and security and to use all the resources to defend their borders.

In modern times, due to new inventions of deadly weapons, wars have become completely different from the wars of the olden days and the traditional concept of war has completely changed and even disappeared. In the past, armies used to face each other in open fields. Weapons like arrows, swords, and spears were used.

The civilian populations were neither involved in these wars nor were they affected by them, but in modern wars, not only do the armies of the parties fight, but often the civilian population of the parties also has to participate in the fighting.

Now the war is neither fought on the borders of any country nor is it limited to the borders, but the enemy uses planes and helicopters in the rear of the battlefield to strike from the rear and disrupt the national ranks of the rival country. The paratrooper drops the troops. Now shells and bombs are not only dropped on military bases, but civilian populations, factories, and industrial centers are also targeted.

Therefore, in today’s era, if a country wants its security and survival, then it is necessary for it to give full and regular military training not only to its armies but to each and every member of its nation, so that if the enemy attacks any one of them.

If the territory is occupied, the common citizens of the country should push it out of the borders of the country by continuing the war in the streets and alleys. If the enemy takes control of the urban population, continue raiding the jungles, mountains, and deserts as a center, and thus cut off the Dishman’s ability to engage in guerilla warfare. Algeria against France, Vietnam against the United States, and Afghanistan against Russia have humiliated powers many times larger than themselves and possess global resources.

Pakistan is a small country and it has been facing the problem of maintaining its independence since day one. Despite the passage of so many years, the threat to the integrity of Pakistan has not decreased, and the main reason for this is that it has come into contact with India’s ruthless, renegade, and spiteful enemies, who have made the establishment of Pakistan a moment.

He did not accept it wholeheartedly. In terms of area, Pakistan is 1/6th of India, and its forces and other war resources are also very less compared to India. Pakistan has fought three wars with India over the issue of Kashmir and in the third war, Pakistan also lost its eastern wing, but despite this, India’s hostile attitude has not decreased. In this regard, the attitude of the big powers is not in favor of Pakistan but against it because these powers are only putting their own interests in front instead of supporting the truth and justice.

The Kashmiri people are fighting hard to get freedom from the clutches of India and in this regard, they have the full support and moral support of Pakistan. Despite this, India does not seem willing to give up Kashmir. His imperialist ambitions have not abated and he can attack Pakistan at any moment in a fit of rage or on any pretext.

In such critical situations, it becomes necessary to strengthen Pakistan’s defense arrangements to counter India’s military might and its aggressive ambitions, but our resources are compared to India’s terms of its resources.

There are very few. In terms of numbers, our army will always be less than that. So to counter the imperialist ambitions of India and to protect our freedom, there is only one way left, and that is to introduce a system of compulsory military training in our country, under which it is necessary that the country Not only young people but all healthy people should get military training.

In this regard, it is necessary to specially make and implement a law to provide mandatory Phobia training to male and female students of schools and colleges. At present, the arrangements for getting voluntary military training in educational institutions need to be expanded in such a way that every student of every educational institution can get mandatory military training.

In this way, along with the recent education of the nation, by receiving training in civil defense, marksmanship and the use of various war weapons, the defense power of the nation will be increased and when the time comes, it will respond to every challenge of the enemy. Aggressive Ambitions can fail.

Essay on “Why is Military Training Important?” (Urdu Version)

فوجی تربیت کیوں ضروری ہے؟

تاریخ عالم کا مطالعہ کیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ ہمیشہ طاقت ور اقوام کمزور قوموں پر دندانِ حرص تیز کرتے ہوئے انھیں اپنی ہوس اقتدار کا نشانہ بناتی آئی ہیں ۔ جاہ پرست بادشاہوں، طالع آزما جرنیلوں اور مہم جو سالاروں کے ہاتھوں بندگان خدا پر ملکوں ملکوں قیامتیں ٹوٹتی رہتی ہیں ۔

سکندر اعظم اور اس کے گھڑ سواروں نے یونان سے پنجاب تک کے علاقوں کو اپنے گھوڑوں کے سموں تلے روند ڈالا تھا۔ چنگیز خاں اور ہلاکو خان جیسے خون آشام تا تاریوں نے اسلامی دنیا کی اینٹ سے اینٹ بجاتے ہوئے اس وقت کی ساری مہذب آبادیوں کو خون میں نہلا کے رکھ دیا تھا۔ جن قوم کے دینی لشکر نے پولینڈ تک مار کر کے آبادیوں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔ خود برصغیر پاک و ہند کی قدیم وجدید تاریخ کے اوراق چھوٹی بڑی کتنی ہی جنگوں کے چھینٹوں سے خون آلود ہیں ۔

بڑے ممالک ہمیشہ ہی چھوٹے ممالک کوللچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے آئے ہیں ۔ چھوٹی قوموں پر بڑی قوموں کی رال ہمیشہ ہی ٹپکتی رہی ہے اور یہ بزعم خود بڑی قو میں اپنے سیاسی اور مادی مفادات کی خاطر مختلف حیلوں بہانوں کی آڑ لیتے ہوئے چھوٹی قوموں کی آزادی ختم کرنے کے ہمیشہ درپے رہی ہیں۔

جس طرح انگریز ہندوستان کی سرزمین پرمحض تاجر کی حیثیت سے وارد ہوئے تھے لیکن مقامی حکمرانوں کے انتشار سے فائدہ اٹھا کر جوڑ توڑ کر کے اور ریشہ دوانیوں سے کام لیتے ہوۓ سیاسی طاقت حاصل کر کے ملک کے فرماں رواں بن بیٹھے تھے ، اسی طرح آج کی طاقت ور اقوام کمزور اقوام کو ہڑپ کرنے پر تلی ہوئی ہیں ۔ چنانچہ دنیا کے کمزور اور چھوٹے ملکوں کے لیے ضروری ہو جا تا ہے کہ وہ اپنی آزادی وسالمیت کی حفاظت کے لیے ہر ممکن تدابیر اختیار کر یں اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

موجودہ دور میں مہلک ہتھیاروں کی نئی نئی ایجادات کی وجہ سے جنگیں پرانے دور کی جنگوں سے بالکل مختلف ہوگئی ہیں اور جنگ کا روایتی تصور بالکل تبدیل بلکہ ختم ہو گیا ہے ۔ ماضی میں کھلے میدانوں میں افواج کا آمنا سامنا ہوتا تھا۔

تیر ،تلوار اور نیزے جیسے ہتھیار کام میں لائے جاتے تھے ۔ شہری آبادیاں نہ ان جنگوں میں شامل ہوتی تھی اور نہ ان سے متاثر ہوتی تھیں مگر دور حاضر کی جنگوں میں صرف فریقین کی فوجیں ہی نہیں لڑتیں بلکہ اکثر و بیشتر فریقین کی شہری آبادی کو بھی لڑائی میں شریک ہونا پڑتا ہے۔ اب جنگ نہ تو کسی ملک کی سرحدوں پر لڑی جاتی ہے اور نہ سرحدوں تک محدود رہتی ہے بلکہ دشمن پچھلی جانب سے وار کرنے اور اپنے حریف ملک کی قومی صفیں درہم برہم کرنے کے لیے طیاروں اورہیلی کاپٹروں کے ذریعے میدان جنگ کے عقب میں بھی اپنی چھاتہ بردار فوجیں اتار دیتا ہے ۔ اب گولے اوربم صرف فوجی ٹھکانوں پر ہی نہیں گرائے جاتے بلکہ شہری آبادیوں ، کارخانوں اور صنعتی مراکز کو بھی ان کا نشانہ بنایا جا تا ہے۔

چنانچہ آج کے دور میں اگر کوئی ملک اپنی سلامتی اور بقا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی فوجوں ہی کو نہیں بلکہ اپنی قوم کے ایک ایک فرد کو پوری اور با قاعد وفوجی تربیت دے تا کہ دشمن اگر اس کے کسی ایک علاقے پر بھی قبضہ کر لے تو ملک کے عام شہری گلی گلی اور کوچے کوچے میں جنگ جاری رکھ کر اسے ملکی سرحدوں سے باہر دھکیل دیں ۔

اگر دشمن شہری آبادیوں پر قابض ہو جاۓ تو جنگلوں ، پہاڑوں اور صحراؤں کو مرکز بنا کر اس کے خلاف چھاپہ مار جنگ جاری رکھیں اور اس طرح گوریلا جنگ سے ڈشمن کا ناطقہ بند کر دیں۔ الجزائر نے فرانس کے خلاف ویت نام نے امریکہ کے خلاف اور افغانستان نے روس کے خلاف چھاپہ مار جنگ کر کے ہی اپنے سے کئی گنا بڑی اور عالمی وسائل رکھنے والی طاقتوں کو نیچا دکھایا ہے۔

پاکستان ایک چھوٹا سا ملک ہے اور اسے روز اول ہی سے اپنی آزادی برقرار رکھنے کا مسئلہ پیش رہا ہے ۔ اتنے برس گزر جانے کے باوجود پاکستان کی سا لمیت کو لاحق خطرے میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اسے بھارت جیسے عیار، مکار وعدہ خلاف اور کینہ توزدشمن سے واسطہ پڑا ہے جس نے پاکستان کے قیام کو ایک لمحے کے لیے بھی صدق دل سے قبول نہیں کیا۔

رقبے کے لحاظ سے پاکستان بھارت کا 1/6حصہ ہے اور اس کی افواج اور دیگر جنگی وسائل بھی بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی بھارت سے تین جنگیں ہو چکی ہیں اور تیسری جنگ میں تو پاکستان اپنے مشرقی بازو سے بھی محروم ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود بھارت کے معاندانہ رویے میں کمی نہیں آئی۔ اس سلسلے میں بڑی طاقتوں کا رویہ بھی پاکستان کے حق میں نہیں بلکہ اس کے خلاف جا تا ہے کیوں کہ یہ طاقتیں حق اور انصاف کا ساتھ دینے کی بجائے صرف اپنے مفادات سامنے رکھتی ہیں ۔

کشمیری عوام بھارت کے چنگل سے آزادی حاصل کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انھیں پاکستان کی پوری تائید اور اخلاقی امداد حاصل ہے ۔ اس کے باوجود بھارت کشمیر سے دست بردار ہو نے پر آمادہ نظر نہیں آتا۔ اس کے سامراجی عزائم میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ کسی وقت بھی جھلاہٹ کے عالم میں یا کوئی عذر لنگ تراش کر پاکستان پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

اس قسم کے نازک حالات میں بھارت کی فوجی قوت اور اس کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ پاکستان کے دفاعی انتظامات کو زیادہ سے ز یادہ مضبوط بنایا جاۓ لیکن بھارت کے مقابلے میں ہمارے وسائل اس کے وسائل کے لحاظ سے بہت تھوڑے ہیں۔ تعداد کے لحاظ سے ہماری فوج ہمیشہ اس کے مقابلے میں کم رہے گی ۔

چناں چہ بھارت کے سامراجی عزائم کا مقابلہ کرنے اور اپنی آزادی کی حفاظت کرنے کے لیے صرف ایک ہی صورت باقی رہ جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں لازمی فوجی تربیت کا نظام رائج کر یں جس کے تحت یہ ضروری ہو کہ ملک کے نوجوان ہی نہیں بلکہ تمام صحت مند افراد فوجی تربیت حاصل کر یں۔ اس سلسلے میں سکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات کو فوبی تربیت لازمی طور پر دینے کا قانون بطور خاص بنا نا اور نافذ کرنا ضروری ہے ۔

اس وقت تعلیمی اداروں میں رضا کارانہ طور پر فوجی تربیت حاصل کرنے کے جو انتظامات موجود ہیں ضرورت ہے کہ انھیں اس طور سے وسعت دی جاۓ کہ ہر تعلیمی ادارے کا ایک ایک طالب علم لا ز ما فوجی تربیت حاصل کر سکے ۔ اس طرح ملت کے نونہال تعلیم کے ساتھ ساتھ شہری دفاع ، نشانہ بازی اور مختلف جنگی ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کر کے قوم کی دفاعی طاقت میں اضافہ ثابت ہوں گے اور وقت آنے پر دشمن کے ہر چیلنج کا منہ توڑ جواب دے کر اس کے جارحانہ عزائم کو ناکام بناسکیں گے۔

Find Relevant Posts:

Admin
Admin

I am interested in writing content for educational purpose.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *