It is very obvious that students are the backbone of every nation. They are young, energetic, and passionate to do something special for the nation. In LAT and USAT topics related to Students are very important. Here, you will find an Essay on the Place of Students in Building a Nation for LAT and USAT examinations. We have arranged it in both Urdu and English Languages.
Essay on the “Place of Students in Building a Nation” for LAT and USAT” (English Version)
The records of history are witnesses that whenever any revolutionary change has taken place in every country and every nation, the youth and students have played a fundamental role in it. Whenever a nation faces a difficult time, first of all, the youth and students come forward to pull the boat of the nation out of this difficult time. The history of Pakistan itself testifies that the students have organized themselves and supported the nation at all times.
The students were the vanguard of the Pakistan Movement. He actively and enthusiastically participated in the struggle for the establishment of Pakistan. He echoed the voice of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and carried the mission of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah from village to village and house to house with his tireless efforts, zeal, and efforts day and night.
He went to remote towns and villages and made the people understand not only the meaning of Pakistan but also smoothed the atmosphere in favor of the demand for Pakistan. These students had great dedication to work. He was filled with the zeal of wrath. For the sake of achieving Pakistan, he left his education and luxury and spread to the corners of the subcontinent as a worker of Tehreek Pakistan and thus played an important and decisive role in bringing the nation to the destination of Pakistan.
Similarly, when the stage of the referendum came in the province of Khyber Pakhtunkhwa, the students went ahead and led the people, as a result of which the zealous Muslims of that province expressed their confidence in the leadership of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and voted in favor of Pakistan.
Then, immediately after the establishment of Pakistan, the caravans of homeless Muslims arrived in Pakistan, and in connection with their resettlement, the students did everything possible for the unforgettable refugees.
They also arranged for the provision of rations, aid, and other needs. He selflessly and unselfishly served the refugees day and night, bandaged their wounds, and kept his good deeds on their wounds. In this way, the students have been actively participating in the feeding of the compatriots who have been destroyed by the floods that occur from time to time in Pakistan.
In the war of September 1965 and again in December 1971, when our national integrity was at stake, students stepped forward and rendered all sorts of services. He also actively donated blood for the soldiers and offered his services to carry supplies to the war front. He also served on the war front. Gave great support in supplying goods from the cities and providing other necessities for the soldiers. He went from house to house to collect Jihad funds and did his duty as much as possible in the field of civil defense.
From these valuable services of the students, it is clear as day that the students have responded to the voice of the nation and the government at the time of every political, social, and economic crisis in Pakistan.
Whenever the nation has given a voice to the students, the students have gone ahead and participated in the construction of the nation and the country by performing the duty of sacrifice and service. This is living proof that if the youth are given the right guidance and their youth is channeled into the positive path of nation-building, they can do a lot and show a lot.
The fundamental role played by the youth and especially the students in national integrity, national development, and construction of the country is not hidden from anyone, but this role does not appear at the same time, but in its background, education and training play a decisive role.
It is what students get in their classrooms. The manner in which they are trained is the same as their mind, and in whatever field of life they go after completing their education, they demonstrate the same actions and attitudes in their scope. They are derived from the era, so in order to play a positive role in the construction of the country, it is necessary that the education and training of the students during education should be on the registered lines.
The time of education is not only the time of education for the students but also the time of gaining mental maturity. This is the period in which they study the facts of life theoretically and this theoretical study further provides them with the support and guidance to adopt a practical attitude towards the facts of life.
This requires that the education period of the students should be calm and free from any kind of disturbance and there should not be any obstruction or obstruction in it from any side and under any pretext.
It is important for the teachers to prepare the students for future roles and it is necessary for the students to study without any kind of riots, riots, vandalism, and destructive activities. Their behavior inside and outside their classrooms should be positive, cheerful, and constructive. They should never cross the legal, constitutional and moral boundaries for the sake of their educational interest or to present and satisfy any legitimate demand of theirs.
Young people, especially students, have a tendency to be impatience and haste. Their thinking is also free and instead of being a victim of expediency like older people, they speak their hearts without fear. Speaking the truth, they neither suffer from regret nor weigh their actions on the scales of profit and loss.
This is the reason that when the issue of the security of the dear country comes up or when it is time to condemn and protest against any imperialist move of the big powers, then the old people keep thinking but the youth of the students spend their time doing something or the other.
Two words also raise the right and also express their strong reactions in the form of processions or meetings, on the basis of these activities, their character building is established and thanks to them, they become students when the time comes. Or in the future, as responsible people of the nation, they are able to play their role correctly in the field of national development, national integrity, and nation building.
The third thing in this regard is that according to their natural tendency, students should take full part in the extracurricular activities and events held in the classrooms according to different occasions.
Sports competitions, speech and writing competitions, debates, quiz programs, study trips, and other similar events and summers not only increase the knowledge of the students but also develop their various abilities. Participating in these activities widens their mental horizons.
Various physical and mental skills are acquired, self-confidence arises in the personality, the ability to speak up and the courage to listen to others, the spirit of healthy competition emerges and the victory of others in terms of this competition. And one develops the ability to accept one’s defeat cheerfully. Due to these activities, many of the students come forward who are not even aware of it before, and this helps them to make the nation and the country capable.
The fourth point in this regard is that students should avoid direct participation in political activities during their studies. They study political science and national political issues from a practical and theoretical standpoint, but if they try to jump into the field of practical politics, they will cause harm to the nation instead of benefit due to their inexperience and lack of planning.
This is often observed when the students are overwhelmed with anger and overflow with enthusiasm on certain occasions. In such a situation, they cannot even distinguish between good and bad and come under the influence of some anti-patriotic elements and start destroying the valuable property of their own country. However, while acquiring education, they should not take part in practical politics or any other such activities that divert the youth from the main goal of getting an education.
Instead, if they participate in the work of the welfare and welfare organizations of the country for the sake of national welfare, spread the light of knowledge in every corner of the country by participating in educational programs to eradicate ignorance and illiteracy from the country.
So, by this they will get many experiences, their tastes and desires will be satisfied and they will be exposed to such colors of the spirit of national welfare, benefiting from which they will be able to participate in practical politics in the future. A hobby can be fulfilled in one way or another.
In summary, it is necessary for the students that the government and society have provided the students with the facilities and the opportunities that have been given to them to take full advantage of them. Be engaged in the pursuit of knowledge.
Develop your mental and physical abilities by participating in various constructive activities during education. Stay away from any activity that distracts or diverts them from the goal of acquiring knowledge and thus fulfilling the aspirations and aspirations that the nation has attached to them.
Such students can rightly be expected to realize their responsibilities at every critical stage in relation to national development, national integrity, and nation building, not only during education but also after education. Effectively. will pay for it and in this way will set bright examples of their good deeds for the generations to come.
Essay on the “Place of Students in Building a Nation” for LAT and USAT” (Urdu Version)
تعمیر وطن میں طلبہ کا مقام
تاریخ عالم کے اوراق شاہد ہیں کہ ہر ملک اور ہر قوم کے اندر جب بھی کوئی انقلابی تبدیلی رونما ہوئی ہے اس میں نو جوانوں اور طالب علموں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔ کسی قوم پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے تو سب سے پہلے تو جوان اور طلبہ ہی قوم کی کشتی کو اس مشکل کے کڑے وقت سے نکالنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔ خود پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ طلبہ نے منظم ہو کر ہر آڑے وقت میں قوم کو سہارا دیا ہے ۔
طلبہ تحریک پاکستان کا ہراول دستہ تھے۔ انھوں نے قیام پاکستان کی جدو جہد میں بڑھ چڑھ کر اور نہایت جوش وخروش سے حصہ لیا۔ انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی آواز پر لبیک کہتے ہوۓ ان تھک محنت، جانفشانی اور شبانہ روز مساعی سے قائد اعظم محمدعلی جناح کے مشن کو قریہ قریہ بستی بستی اور گھر گھر پہنچایا ۔ انھوں نے دور دراز قصبوں اور دیہات میں جا جا کر لوگوں کو نہ صرف پاکستان کا مطلب سمجھا یا بلکہ مطالبہ پاکستان کے حق میں فضا بھی ہموار کی۔
ان طلبہ میں کام کی بڑی لگن تھی ۔ وہ غضب کے جوش عمل سے سرشار تھے۔ پاکستان کے حصول کی خاطر وہ اپنی تعلیم اور عیش و آرام کو چھوڑ کر برصغیر کے گوشے گوشے میں تحریک پاکستان کے کارکن بن کر پھیل گئے اور اس طرح قوم کو پاکستان کی منزل تک پہنچانے میں ایک اہم اور فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
اسی طرح جب صوبہ خیبر پختونخواہ میں ریفرنڈم کا مرحلہ آیا تو طلبہ نے آگے بڑھ کر عوام کی رہنمائی کی جس کے نتیجے میں اس صوبے کے غیور مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں رائے دی۔
پھر پاکستان کے قیام کے فورا بعد خانماں بر باد مسلمانوں کے لٹے پٹے قافلے پاکستان پہنچے تو ان کی آبادکاری کے سلسلے میں طلبہ نے نا قابل فراموش مہاجرین کی ہر ممکن دل جوئی کی۔ ان کے لیے راشن بھی امداد اور دیگر ضروریات کی فراہمی کا بندو بست کیا۔ انھوں نے کمال بے لوثی اور بے غرضی سے مہاجرین کی شب و روز خدمت کر کے ان کی ڈھارس بندھائی اور ان کے ذخموں پر اپنے حسن عمل کامرہم رکھا۔ اس طرح پاکستان میں وقتا فوقتا آنے والے سیلابوں سے برباد ہونے والے ہم وطنوں کی چارہ گری میں بھی طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔
ستمبر 1965ء اور پھر دسمبر 1971ء کی جنگ میں جب ہماری قومی سالمیت داؤ پر لگی ہوئی تھی ،طلبہ نے آگے بڑھ کر ہر طرح کی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے بھی فوجیوں کے لیے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا محاذ جنگ پر سامان رسد لے جانے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں ۔ انھوں نے خود محاذ جنگ پر بھی خدمات انجام دیں۔ شہروں سے سامان رسد اور فوجیوں کے لیے دیگر ضروریات کی فراہمی میں بھر پور تعاون کیا۔ گھر گھر جا کر جہاد فنڈ اکٹھا کیا اور شہری دفاع کے سلسلےمیں بھی حتی المقدور اپنا فرض ادا کیا۔
طلبہ کی ان گراں قدر خدمات سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے کہ طلبہ نے پاکستان کے ہر سیاسی معاشرتی اور معاشی بحران کے وقت قوم اور حکومت کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ قوم نے جب بھی طلبہ کو آواز دی ہے طلبہ نے آگے بڑھ کر ایثار وقربانی اور خدمت و جانفشانی کا فریضہ ادا کرتے ہوۓ قوم اور وطن کی تعمیر میں حصہ لیا ہے ۔
یہ اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ اگر طلب کو صحیح رہنمائی میسر آۓ اور ان کے جوش جوانی کوتعمیر وطن کے مثبت راستے پر لگا یا جائے تو وہ بہت کچھ کر سکتے ہیں اور بہت کچھ کر کے دکھا سکتے ہیں۔
قومی سالمیت ملکی ترقی اور تعمیر وطن میں نو جوان اور بالخصوص طلبہ جو بنیادی کردار ادا کرتے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں مگر یہ کردار بیک وقت ظہور میں نہیں آ جاتا ہے بلکہ اس کے پس منظر میں وہ تعلیم اور تربیت فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے جو طلبہ اپنی درس گاہوں میں حاصل کرتے ہیں ۔
جس نہج پر ان کی تربیت ہوتی ہے ویسا ہی ان کا ذہن بنتا ہے اور وہ تکمیل تعلیم کے بعد زندگی کے جس شعبے میں بھی جاتے ہیں وہاں اپنے دائرہ کار میں انہی افعال و اطوار کا مظاہرہ کرتے ہیں۔جو انھوں نے اپنے زمانہ تعلیم کے دور میں اخذ کیے ہوتے ہیں چنانچہ تعمیر وطن میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے ضروری ہو جا تا ہے کہ دوران تعلیم طلبہ کی تعلیم وتربیت ثبت خطوط پر ۔
تعلیم کا زمانہ طلبہ کے لیے صرف تعلیم ہی نہیں ذہنی پختگی حاصل کرنے کا زمانہ بھی ہوتا ہے۔ یہ وہ دور ہوتا ہے جس میں وہ زندگی کے حقائق کا نظری حیثیت سے مطالعہ کرتے ہیں اور یہی نظری مطالعہ آگے چل کر انھیں زندگی کے حقائق کے بارے میں عملی رویہ اختیار کرنے کے بارے میں مدہ اور راہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ بات اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ طلبہ کا زمانہ تعلم پرسکون ہو ہرقسم کی ہنگامہ آرائی سے پاک ہو اور اس میں کسی بھی طرف سے اور کسی بہانے کی آڑ میں کوئی رخنہ یا رکاوٹ نہ پڑنے پائے ۔
اساتذہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ طلبہ کو مستقبل کے کردار کے لیے تیار کر یں اور طلبہ پر لازم آتا ہے کہ وہ ہر قسم کی شورش ، ہنگامہ آرائی ، توڑپھوڑ اور تخریبی سرگرمیوں سے دامن بچاتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ اپنی درس گاہوں کے اندر اور باہر ان کا طرز عمل مثبت ، خوش گوار اور تعمیری ہونا چاہیے۔ اپنے کسی تعلیمی مفاد کی خاطر یا اپنا کوئی جائز مطالبہ پیش کرنے اور اسے منوانے کے لیے انھیں کبھی قانونی آئینی اور اخلاقی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔
نوجوانوں بالخصوص طلبہ میں قدر سے بے صبری اور جلد بازی کا مادہ ہوتا ہے۔ ان کی سوچ بھی بے لاگ ہوتی ہے اور وہ بڑے بوڑھوں کی طرح مصلحتوں کا شکار ہونے کی بجائے بلا خوف و خطر اپنے دل کی بات زبان پر لے آتے ہیں ۔ سچی بات کا اظہار کرتے ہوئے وہ نہ تو ندامت کا شکار ہوتے ہیں اور نہ اپنے اس اقدام کو نفع نقصان کے ترازو میں تولتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب وطن عزیز کی سلامتی کا مسلہ پیش ہوتا ہے یا بڑی طاقتوں کے کسی سامراجی اقدام کی مذمت اور اس کے خلاف احتجاج کی نوبت آتی ہے تو بڑے بوڑھے تو سوچتے رہ جاتے ہیں۔
مگر طلبہ کی جوانی کچھ نہ کچھ کر گزرتی ہے۔ دو کلمہ حق بھی بلند کرتے ہیں اور جلوسوں یا جلسوں کی صورت میں اپنے شدید ردعمل کا اظہار بھی کرتے ہیں ان کی ان ہی سرگرمیوں کی بنیاد پر ان کے کردار کی عمارت قائم ہوتی ہے اور انہی کی بدولت وہ وقت پڑنے پر طلبہ کی حیثیت سے یا مستقبل میں قوم کے ذمہ دار افراد کی حیثیت سے ملکی ترقی ،قومی سالمیت اور تعمیر وطن کے ضمن میں اپنا کردار صیح طور پر ادا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔
اس سلسلے میں تیسری بات یہ ہے کہ طلبہ کو اپنے فطری رجحان کے مطابق درس گاہوں میں مختلف مواقع کی مناسبت سے ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں اورتقریبات میں بھرپورحصہ لینا چاہیے۔ کھیلوں کے مقابلے ،تقریری اور تحریری مقابلے ،مباحثے،کوئز پروگرام ، مطالعاتی سفر اور اسی قسم کی دیگر تقریبات اور گر میوں سے نہ صرف طلبہ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی مختلف صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں ۔
ان سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ان کا ذہنی افق وسیع ہوتا ہے ۔ مختلف جسمانی وعقلی مہارتیں حاصل ہوتی ہیں، شخصیت میں خود اعتمادی کا جو ہر پیدا ہوتا ہے اپنی بات کہنے کا سلیقہ اور دوسروں کی بات سنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے، صحت مندانہ مسابقت کا جذبہ ابھرتا ہے اور اس مسابقت کے حوالے سے دوسروں کی جیت اور اپنی ہار کو خوش دلی سے قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ فرض ان سرگرمیوں کی بدولت طلبہ کے بہت سے ایسے جو ہرا بھر کر سامنے آتے ہیں جن کا پہلے خود انھیں احساس تک نہیں ہوتا اور یہی جو ہر نکھر سنور کر انھیں قوم اور ملک کا جو ہر قابل بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔
اس سلسلے میں چوتھی بات یہ ہے کہ طلبہ کو اپنی تعلیم کے دوران براہ راست سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وہ عملی اور نظری حیثیت سے سیاسیات اور ملکی سیاسی مسائل کا مطالعہ تو کرتے ہیں لیکن اگر وہ عملی سیاست کے میدان میں کودنے کی کوشش کریں گے تو اپنی نا تجربہ کاری اور بے تدبیری کے باعث قوم کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچانے کا موجب بنیں گے۔
اس امر کا مشاہدہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب طلبہ بعض مواقع پر غیض وغضب سے مغلوب ہو کر جوش کے سیلاب میں بہہ جاتے ہیں۔ ایسے میں وہ نیک و بد کی تمیز بھی نہیں کر سکتے اور بعض وطن دشمن عناصر کے بہکاوے میں آ کر اپنے ہی ملک کی قیمتی املاک کو تباہ کرنے لگتے ہیں۔ چناں چہ تعلیم کے حصول کے دوران میں انھیں عملی سیاست یا کسی دیگر ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینا نہیں چاہیے جوان کوتعلیم حاصل کرنے کے اصل مقصد سے دور لے جائے ۔
اس کی بجائے اگر وہ قومی فلاح و بہبود کی خاطر ملک کی رفاہی اور فلاحی تنظیموں کے کاموں میں حصہ لیں ملک سے جہالت اور نا خواندگی ختم کرنے کے لیے تعلیم بالغاں قسم کے پروگراموں میں حصہ لے کر ملک کے گوشے گوشے میں علم کی روشنی پھیلائیں تو اس سے ان کو گونا گوں تجربات بھی حاصل ہوں گے ان کے ذوق وشوق کی تسکین بھی ہوگی اور ان پر قومی فلاح و بہبود کے جذبے کے ایسے ایسے رنگ آشکار ہوں گے جن سے مستفید ہوتے ہوۓ وہ مستقبل میں عملی سیاست میں حصہ لینے کے شوق کو ایک طرح نہیں سوطرح سے پورا کر سکتے ہیں۔
المختصر طلبہ کے لیے لازم ہے کہ حکومت اور معاشرے نے طلبہ کو حصول تعلیم کی خاطر جو جوسہولتیں مہیا کی ہیں اور جو جو مواقع بہم پہنچاۓ ہیں ان سے وہ پورا پورا فائدہ اٹھا ئیں دوران تعلیم نہایت دیانت داری ، کمال محنت اور کمال یکسوئی سے حصول علم کی کوششوں میں مصروف رہیں ۔ دوران تعلیم مختلف تعمیری سرگرمیوں میں حصہ لے کر اپنی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔
ہر ایسی سرگرمی سے دور رہیں جو انھیں حصول علم کی منزل سے بھٹکاتی یا دور کرتی ہو اور اس طرح ان امنگوں اور آرزوؤں کی تکمیل کریں جو قوم نے ان سے وابستہ کر رکھی ہیں ۔ ایسے ہی طلبہ سے بجا طور پر یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ نہ صرف دوران تعلیم بلکہ حصول تعلیم کے بعد ملکی ترقی ،قومی سالمیت اور تعمیر وطن کے سلسلے میں ہر نازک مرحلے پر اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنا کردار بھر پور اور مؤثر طور ۔ پر ادا کر یں گے اور اس طرح اپنے بعد آنے والی نسلوں کے لیے اپنے حسن عمل کی روشن روشن مثالیں قائم کر لیں گے۔
Find Relevant Posts: